تلہ گنگ سٹی ہسپتال,سٹاف کی کمی اور سہولیات کا فقدان، مریض اور لواحقین ذلیل و خوار

باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) شہر کے وسط میں عظیم الشان بلڈنگ میں قائم سٹی ہسپتال مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، اسٹاف کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان سے نہ صرف مریض بلکہ ہسپتال کا عملہ بھی ذلیل و خوار ہونے لگا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اسٹاف کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث آئے روز مریض سے توں تکرار رہتا ہے، حکام بالا کی انوکھی پالیسیوں سے تنگ عملے کا کہنا ہے مریض کو سسٹم میں رجسٹرڈ کرنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں جس کے لیے قائم کیے گئے خودکار سسٹم سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث تاخیر ہونے پر مریض عملے پر برس پڑتا ہے اور یوں ہسپتال میں توں تکرار اور لڑائیاں جھگڑے معمول بن چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب اگر ڈیٹا کو بروقت اپڈیٹ نہ کیا جائے تو حکامِ بالا کی جانب سے شدید ردعمل اور انکوائریز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا ایسے میں عملے کی توجہ مریض کی بجائے ڈیٹا مینٹین کرنے میں رہتی ہے جس سے مریضوں کی جانب سے عملے کی عدم توجہ اور نارواسلوک کی متعدد شکایت موصول ہو رہی ہیں، لہٰذا حکامِ بالا اپنی انوکھی پالیسیوں پہ نظر ثانی کیساتھ ساتھ ہسپتال میں ڈیٹا انٹری کےلیے اضافی سٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کرے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a reply