تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور میں سہولیات کا فقدان

شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف (محمد طلال سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور میں سہولیات کا فقدان تفصیلات کے مطابق شہر اورگردونواح سے آنے والے ہزاروں افراد روزانہ اپنے علاج معالجے کے لیے مختلف ذرائع سے پہنچتے ہیں لیکن ان مریضوں میں زیادہ تر غریب اور نادار ہوتے ہیں جو پرائیویٹ ڈاکٹروں کی فیسیں ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے شرقپور شریف کے سرکاری ہسپتال کا رخ کرتے ہیں لیکن گھنٹوں انتظار کر کر کے تھک ہار کر پرچی لے کر جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہاں بھی مریض کو اپنے چیک اپ کروانے کیلیے گھنٹہ گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں شوگر کے مریض ذلیل ہو گئے ہیں لیکن انسولین نہیں مل رہی متاثرہ شوگر کے مریضوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنی انسولین بازار سے نہیں خرید سکتے جب حکومت یہ انسولین ہمارے لیے بھیجتی ہے تو ہسپتال کا عملہ ہمیں انسولین دینے سے انکار کیوں کرتا ہے ہم کہاں جائیں کس سے فریاد کریں دوسری طرف ایک لاکھ کی آبادی والے اس شہر کے اس اکلوتے ہسپتال میں ناک کان گلے کیا امراض کے سدباب کے لیے ایک بھی فزیشن ڈاکٹر تعینات نہیں غریب عوام کدھر جائیں کوئی پرسان حال نہیں غریب عوام پھر مجبوری میں دوسرے شہروں کے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے پاس علاج معالجے کے لیے جاتے ہیں اہلیان علاقے نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یا سمین راشد سے اپیل کی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے اہلیان تحصیل شرقپور شریف کے لیے وبائی امراض ناک، کان گلے کے لیے ڈاکٹر تعینات کیا جائے غریب نادار افراد کے لیے شوگر انسولین کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھی جائے

Leave a reply