لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل نے چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک شکست کے بعد ایک سائڈ سے مونچھ کٹوا لی، ایسا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے جنرل بخشی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل بخشی کی ایک سائڈ کی مونچھ نہیں ہے کٹی ہوئی ہے، جبکہ دوسری سائڈ کی مونچھ اسی طرح ہے

ٹویٹر پر چینی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھگانے کے بعد سے بھارتی فوج کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے،کہیں بھارتی فوج کو چینی فوج کی جانب سے لات کا تحفہ دکھایا جا رہا ہے تو کہیں جنرل بخشی کی مونچھ دکھائی جا رہی ہے

ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی میجر جنرل جی ڈی بخشی (ر) نے بھارتی فوج کو چینی فوج کے سامنے سرینڈر کرنے پر اپنی مونچھ ایک طرف سے اڑا دی Face with tears of joy
کیا نمونے ہیں یہ لوگ سوچ لیں ایسی فوج ہے بھارت کی

ایک اور صارف نے لکھا کہ جنرل بخشی ” انشاءاللہ” جب پاکستان سے مقابلہ ہو گا تو تیری دوسری طرف والی مونچھ بھی منڈوانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

 

Comments are closed.