میرپورخاص : تاریخ میںپہلی بار لیڈی ٹریفک پولیس کانسٹیبل نےگاڑیوں کے چالان کئے
میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب کی رپورٹ ) تاریخ میںپہلی بار لیڈیز ٹریفک پولیس کانسٹیبل نےگاڑیوں کے چالان کئے
تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں پہلی بار میرواہ روڈ حیدرآباد روڈ نزد ٹول پلازہ پر بسوں اور کوسٹرز کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والی گاڑیوں کو لیڈیز ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے چالان کئے
ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے سخت احکامات کے بعد انچارج ٹریفک پولیس حیدر علی اور لیڈیز پولیس کانسٹیبلز نے ٹریفک پولیس میرپورخاص کا میرواہ بائی پاس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر مسافروں کو بٹھانے والی بسوں، کوسٹروں، وین، کو ایس او پی اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں
دورانِ کریک ڈاؤن 20 مختلف بسوں ، کوسٹرز اور مسافر وینوں کا چالان جبکہ 20 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے اور جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی