فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

sharejeel

سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکہا ہے کہ آج کے فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج کے اس فیصلے سے گڈ ٹو سی یو کی جھلک نظر آئیگی، آج کے فیصلے نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی بلڈوز کیا، سپریم کورٹ نے آج ایک فیصلہ دیا ہے، فیصلہ پبلک پراپرٹی بن چکا ہے، اس فیصلے پر اب رائے دی جا سکتی ہے،ہمیں تمام عدالتوں کا نہایت احترام ہے ،قانون کی پاسداری ہونی چاہئے لاڈلوں کی نہیں،فیصلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تقدس کا پامال کیا گیا ، آج کا فیصلہ الجھا ہوا فیصلہ ہے  اس فیصلے سے معاشرے میں الجھن ہے ، آج تک لاڈلا ازم موجود ہے ،جسٹس ثاقب نثار کا ہر عمل اور فیصلہ کسی سے پوشیدہ نہیں ،جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کی سہولتکاری کی، عمران خان جیسے جھوٹے شخص کو کو 2018 کے انتخابات سے پہلے صادق امین قرار دیا گیا،پھر مخالفین کو چن چن کر نا اہل کیا تھا، 2018 کے الیکشن میں کیا ہوا تھا، کیا اس الیکشن پر ڈاکہ نہیں ڈالا گیا ، آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا تب کیا ہوا تھا۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Comments are closed.