لندن کی مشہور سماجی شخصیت اور "لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ کے نام سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے خاندان کے مطابق وہ مختصر علالت کے بعد نیند میں پُرامن طور پر چل بسیں۔
لیڈی انیبل، مرحوم ارب پتی فنانسر سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیوہ تھیں اور چھ بچوں اور 14 پوتے پوتیوں کی نانی تھیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے کہا کہ "وہ ناقابلِ فراموش اور خاندان کی روح تھیں۔”گزشتہ ماہ وہ اپنے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کی شادی میں شرکت کے لیے بھی موجود تھیں، جسے “سال کی سوسائٹی ویڈنگ” قرار دیا گیا۔ زیک نے ہم فلیمنگ، جیمز بانڈ کے خالق سر ایان فلیمنگ کی بھتیجی، سے شادی کی تھی۔ان کے دیگر بچوں میں معروف صحافی و فلم پروڈیوسر جمیما گولڈ اسمتھ اور ماحولیاتی کارکن بین گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔
خاندان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں انتہائی دکھ کے ساتھ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہماری والدہ لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ آج صبح پُرامن طور پر نیند میں وفات پا گئیں۔ بین گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ہم ان کے جانے سے ٹوٹ گئے ہیں۔ ان کی زندگی غیر معمولی اور بھرپور تھی، مگر وہ ہمارے لیے ایک ناقابلِ تلافی خلا چھوڑ گئی ہیں۔ میں نے 45 سال تک روزانہ ان سے بات کی۔ وہ ہمیشہ میرا سہارا تھیں۔”
انیبلز نائٹ کلب 1963 میں ان کے پہلے شوہر مارک برلی نے قائم کیا تھا، جو اُس دور کا دنیا کا سب سے معروف مقام بن گیا۔ یہاں کینیڈی خاندان، برطانوی شاہی خاندان، پرنس چارلس، فرینک سیناترا، رچرڈ نکسن اور محمد علی جیسے مہمان آتے رہے۔لیڈی انیبل 1934 میں لندن میں ایک آئرش اشرافیہ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد روبن وین ٹیمپسٹ اسٹیورٹ بعد میں مارکویس آف لندنڈری بنے۔ محض 15 برس کی عمر میں انہوں نے "لیڈی انیبل” کا خطاب حاصل کیا۔
انہوں نے 1978 میں سر جیمز گولڈ اسمتھ سے شادی کی، جن سے ان کے تین بچے — جمیما، زیک اور بین — ہوئے۔ سر جیمز 1997 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔انیبل کی زندگی میں کئی المیے بھی آئے — ان کے پہلے شوہر مارک برلی سے بیٹے روپرٹ کی 1986 میں موت ہو گئی، جبکہ ان کی پوتی آئرس گولڈ اسمتھ 2019 میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔
لیڈی انیبل ایک مصنفہ بھی تھیں۔ ان کی خود نوشت کتابیں “Annabel: An Unconventional Life” (2004) اور “No Invitation Required: The Pelham Cottage Years” (2009) نے برطانوی سماجی دنیا کی حسین جھلکیاں پیش کیں۔
ان کا نام ہمیشہ اس نائٹ کلب سے جڑا رہے گا جو ان کے نام پر رکھا گیا — “انیبلز”، جو آج بھی لندن کے اعلیٰ طبقے کی شناخت سمجھا جاتا ہے
وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث
اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار
ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ، 6 گھنٹے بعد پروازیں بحال
پکتیکا کرکٹ گراؤنڈ پر حملے کا پروپیگنڈا بے نقاب، رہائشیوں نے افغان دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا