لگتا ہے آپ خبر بنوانے آئے ہیں ، نوٹس جاری کر رہا ہوں،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سمیت آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے درخواست گزار کوفوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی ،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے گریڈ 21 کا افسر آئی جی پنجاب تعینات کیوں نہیں ہو سکتا ؟ایک وقت تھا گریڈ 20 کا افسر آئی جی لگایا جاتا تھا ،جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ خبر بنوانے آئے ہیں ، نوٹس جاری کر رہا ہوں،اگلی تاریخ پر تیاری کرکے آئیں اور بتائیں کہ گریڈ 21 کا افسر آئی جی کیوں نہیں لگ سکتا ، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

@MumtaazAwan

درخواست گزار نے راؤ سردار کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا،پنجاب حکومت نے چند روز قبل آئی جی پنجاب راؤ سردار کو تعینات کیا تھا، اس سے قبل انعام غنی آئی جی پنجاب تعینات تھے،

ئے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے مستقل ناکہ بندی فوری ختم کرنےکی ہدایت کی ہے اور صرف صوبائی حدبندی پرناکے لگائے جائیں گے۔ضرورت کے وقت عارضی ناکہ بندی سب انسپکٹر کی سربراہی میں کی جائے گی جبکہ ڈی پی اوز کیمروں سےعارضی ناکوں کی مانیٹرنگ کریں گے،

آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ سپیشل انیشیٹیو پولیس سٹیشن کو جاری فنڈز ڈی پی اوز کی نگرانی میں استعمال ہونگے تاکہ تھانوں کا ماحول بہتر بنایا جاسکے۔ کرپٹ افسروں کو ہٹانے کے معاملات اور تفصیلات ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کےضلع سے کل تک آنے والی رپورٹس لینے کے بعد  آئی جی پنجاب کو پیش کریں گے۔

ادھر اس حوالے سے پنجاب بھر میں آئی جی کے حکم پر ناکہ بندی کےمعاملات ایڈیشنل آئی جی آپریشنز دیکھیں گے جبکہ فنڈز کو استعمال کرنےکےمعاملات ایڈیشنل آئی جی آئی اےبی کےسپرد کردئے گئے ہیں اور تینوں افسران ہر ماہ اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ آئی جی پنجاب نےتھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے آپریشنل گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں اور ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

سابق آئی جی پنجاب سے سیکورٹی واپس لینے پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

Shares: