پیپلز پارٹی کی رہنما، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایوان میں غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اپنا رکھا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایوان میں غیرذمہ دارانہ طرز عمل اپنا رکھا ہے، رولز کا آج غلط استعمال کیاگیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان غیرضروری کورم کی نشاندہی کرتے ہیں۔حکومت کے رویے پر آج ہمیں افسوس ہوا،کورم موجود تھا لیکن اسپیکر کے رویے پر افسوس ہوا،پیپلز پارٹی سے ہی کورم بنتا ہے، پی ٹی آئی نے پھر شرارت کی کورم کی گنتی کی حوالے سے،لیکن ہمیں یہ لگتا ہے یہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی مک مکا ہوا ہے، کوئی اشارہ آیا اور پی ٹی آئی نے دوبارہ کورم کی گنتی کا کہا۔

Shares: