مزید دیکھیں

مقبول

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

لاہور میں آج ہو گا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مارچ

کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے آج لاہور میں مارچ کیا جائے گا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے‌صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مارچ کیا جائے گا جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوں گے. مارچ کا آغاز پنجاب اسمبلی سے ہو گا جو لاہور پریس کلب پر جا کر اختتام پذیر ہو گا

یکجہتی کشمیر مارچ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے.

کشمیر مارچ کے لئے تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مارچ کی قیادت سیاسی رہنما کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما کشمیر مارچ میں‌ مودی سرکار کو پیغام اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتےہوئے کلسٹربموں کا استعمال کیا ہے . انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل عالمی امن اور خطے کی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لے.وزیر اعظم نے کہا کہ صدر امریکہ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے .سرحد پار کشمیریوں پر حملے اور ظلم و ستم کی مزمت کرتا ہوں.یہ حملہ 1983 کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

اس سےپہلے دیگر رہنما بھی بھارت کی اس جارحیت پر اپنا اپنا رد عمل پیش کر چکے ہیںِ.گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan