پنجاب کا شہر لاہور میں فضائی آلودگی میں آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جس کی وجہ سردی میں اضافہ ہو ا ہے ۔ دوسری جانب
نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے اسموگ کنٹرول سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عامر میر کا کہنا ہے کہ حکومت مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مصنوعی بارش پر کروڑوں روپے خرچ نہیں ہوتے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سمری نہیں بھیجی گئی۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بادلوں سے مشروط ہونے کی وجہ سے کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے کسی حتمی تاریخ کا تعین ممکن نہیں، کلاؤڈ سیڈنگ میں مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر مخصوص سالٹ چھڑکا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی نسبتاً کم خرچ ہے، کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے آسمان پر بادلوں کی موجودگی ضروری ہے۔
چھڑکاؤ کے لیے جس جہاز کا استعمال کیا جانا ہے اسے آپریٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، مصنوعی بارش کلاؤڈ سیڈنگ جہاز کی بحالی کے بعد ہی ممکن ہو گی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے جبکہ ماہرین نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔ ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 265 کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا یو ایس قونصلیٹ 422, فیز 8 ڈی ایچ اے 396 میں اے کیوریکارڈ، جوہر ٹاؤن 296, مال روڈ اطراف 247ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ طبعی ماہرین نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی۔
Shares: