مزید دیکھیں

مقبول

کرکٹ میں مسلسل ہار… بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم...

سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل

اسلام آباد: سولہویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال...

اوکاڑہ: ضلعی انتظامیہ متحرک، مہنگی چینی اور دودھ فروشوں کو جرمانے عائد

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان...

ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے،رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ...

اداکارہ ریشم کی فٹنس کا راز کیا؟

لاہور:پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ...

لاہور دو ٹریفک حادثات میں سینئر صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور دو ٹریفک حادثات میں سینئر صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں صحافی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا۔ جس سے رکشے میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ملتان روڈ پر ہونیوالے حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت اشفاق اور زخمی کی علی رضا کے نام سے شناخت ہوئی۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

رائے ونڈ روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو روند دیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار سینیئر صحافی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ چالیس سالہ سینئر صحافی اقبال احمد ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

سینئر صحافی اقبال احمد کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ، مرحوم 92 نیوز پیپر سے وابستہ تھے اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر تھے. افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و اراکین گورننگ باڈی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan