باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی اور آگ لگائی گئی، جس پر پولیس نے کاروائی شروع کر رکھی ہے

تین دن قبل نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسند زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی انکو قانون کے حوالے کرے ورنہ آپریشن کریں گے، الٹی میٹم ختم ہو چکا، پولیس کا آپریشن نہ ہوا، آج اس حوالہ سے مزاکرات ہونے کے امکان ہیں، پولیس زمان پارک جائے گی تا ہم دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کل پولیس نے زمان پارک کے قریب سے آٹھ شرپسندوں کو گرفتار کیا تھا ،نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار شرپسندوں نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ رابطوں کا اعتراف کیا ہے ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار تمام شرپسند پی ٹی آئی قیادت سے ہدایات لے رہے تھے، تمام ملزمان کے رہنماﺅں سے فون نمبر اٹیچ ہو گئے ہیںملزم بخت عالم شانگلہ ،ممتاز مردان کا رہنے والا ہے جو کے پی میں رہنماﺅں سے رابطے میں تھے۔ سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایت لیتا رہا مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبدالغفور شاہدرہ کا زوہیب،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سے ہدایت لے رہے تھے ،شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنظلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے ۔ ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے

دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش میں مزید چھ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، سی سی پی او لاہور نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ چار شرپسند عسکری ٹاور، اور دو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں، اب تک گرفتار دہشت گردوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Shares: