لاہور،رواں ماہ اب تک 665 منشیات فروش گرفتار

0
42

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔نوجوان نسل کو منشیات کا شکار بنانے والے معاشرے کے ان مذموم عناصر کو بہرصورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کے دوران رواں ماہ اب تک 665 منشیات فروش گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 409 کلو گرام چرس، 05 کلو 660 گرام ہیروئن پوڈر،01 کلو 890 گرام آئس اور 04 ہزار 944 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ مختلف کاروائیوں کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے 142، سٹی ڈویژن نے 140، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 129، صدر ڈویژن نے104، اقبال ٹاؤن ڈویژن 84 جبکہ سول لائنز ڈویژن پولیس نے 66 منشیات فروش گرفتار کئے۔

سی سی پی او لاہور نے بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی کے تدارک کے لیے پولیس پٹرولنگ مذید بڑھا دی جائے نیز نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس،انڈر پاسسز، فٹ پاتھوں، نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرے نہ لگانے دیں۔سربراہ لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات کا گھناؤنا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

دوسری جانب اورنج لائن اسٹیشن۔سکیم موڑ۔یتیم خانہ چوک کے اطراف پولیس آپریشن کیا گیا ہے،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، پیر بڈھن شاہ دربار۔یتیم خانہ چوک۔اورنج لائین اسٹیشن۔فرنیچر مارکیٹ کے علاقہ میں آپریشن کیا گیا ،منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، 02منشیات فروش اجمل عرف مہر اور منور گرفتارکر لئے گئے، ملزمان منشیات کے عادی افراد کو نشہ فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 03 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی، اجمل عرف مہر کے قبضہ سے 1540 گرام۔منور کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کی گئی

Leave a reply