لاہور:جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،خطرناک مجرم گرفتارکیے جاچکےہیں ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دوران عادی مجرم سمیت ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے مرتکب ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں

پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ کا مرتکب ملزم نیاز گرفتارکیا گیااس ملزم کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد ہوئی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں۔ہاسٹلز۔بس اڈا جات کے اردگرد منشیات فروخت کرنے والا ملزم راشد گرفتارہوچکا ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش راشد کے قبضہ سے 01 کلو 80 گرام چرس برآمدجبکہ ڈکیتی۔راہزنی۔جھپٹا کی ورادتیں کرنے والا عادی مجرم رزاق گرفتارہوچکا ہے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عادی مجرم رزاق کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی وحدت کالونی پولیس ٹیم کو شاباش دی ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک و بریف کیا،ہسپتال کے داخلی راستے واک تھرو گیٹس۔میٹل ڈٹیکٹر مشینز۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات۔سکیورٹی گارڈز پولیس ڈیوٹی کو چیک و بریف کیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کو چیک کیا مناسب ہدایات دیں،پارکنگ سٹینڈ پر سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا،ڈیوٹی پر مامور اہلکار و افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں,تمام تر داخلی اور خارجی راستوں کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا،دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں,

ایس پی اقبال ٹاؤن نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکوک افراد و سامان پر کڑی نظر رکھیں,تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دیں,

ادھرسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم سیف عرف سیفی کِنگ گرفتارکیا جاچکا ہے ،ملزم سیف نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔محمد عثمان ٹیپوکے مطابق ملزم کے قبضہ سے پستول و گولیاں برآمد,مقدمہ درج۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش۔ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاون 24 گھنٹوں میں 131 ملزمان گرفتارہوئے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ سنگین واداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 63 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مختلف مقامات سے 6 منشیات فروش گرفتارہوئے ہیں ، غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے پر 7 ملزمان گرفتار جبکہ حساس مقامات اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 12 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں

پابندی کے باوجود کالے شیشے پتنگ بازی , گٹکا فروشی اور کھلا پیٹرول فروخت کرنے پر 5 ملزمان کو دھر لیا گیا،پولیس کے مطابق قمار بازی کرنے پر 12 ملزمان حوالات میں بند کیے گئے ہیں ، گداگروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے 23 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا,امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا رہا ہے,

ایس پی وقار کھرل کا کہنا ہے کہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 466ملزمان گرفتارکیئے گئے ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 18 اشتہاری ملزمان گرفتارہوچکے ہیں، عادی مجرمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 28 ملزمان گرفتار

مختلف مقدمات میں 85عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ سپیکر،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 73 ،سنگین جرائم میں ملوث 6ڈکیت گینگز کے 15ارکان گرفتارجبکہ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر22ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 29ملزمان گرفتارہوئے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کی گئی ،پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 14جبکہ ون ویلنگ پر 6ملزمان گرفتار کیے گئے۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ117ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ایس پی صدر کا کہناہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

Shares: