لاہور: پولیس نے ایک شخص کو اغوا کی جھوٹی کال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس شخص کو چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی گرفتار ہو گیا ہے۔

غالب مارکیٹ سے پولیس کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں جاوید نامی شخص نے بتایا کہ اس کے بھائی کو 4 سے 5 مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ اس کال کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم جب پولیس نے جاوید کے بیانات کا جائزہ لیا تو اس میں تضاد پایا گیا۔ اس پر پولیس نے جاوید کو تھانے لے آ کر اس سے مزید تفتیش کی۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جاوید کی کال جھوٹی تھی۔ اس دوران، جاوید کو چھڑوانے کے لیے مزمل نامی شخص تھانے پہنچا اور اپنے آپ کو ایف آئی اے لاہور کا ایس ایچ او ظاہر کیا۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت کے لیے تفتیش کی، تو یہ معلوم ہوا کہ مزمل جعلی ایس ایچ او تھا۔اس کے بعد پولیس نے جاوید اور مزمل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جعلی ایس ایچ او ایف آئی اے کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، اور دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات اور جعلی شناخت کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز ،تیاریاں مکمل

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کے تاخیری حربے

Shares: