پکڑے گئے ایک مبینہ دہشت گرد کے اہلخانہ نے اپیل کر دی

ahlkhana

زمان پارک سے پکڑے گئے ایک مبینہ دہشت گرد کے اہلخانہ سامنے آ گئے۔

پکڑے جانے والے نبیل کے اہلخانہ نے ویڈیو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچے نبیل کو دوکان پر جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ اسکی عمر صرف 17 سال ہے۔ بیٹا اوریگا سینٹر ملازمت کے لئے جارہا تھا۔ کینال روڈ بند ہونے پر وہ ورکشاپ کے راستے زمان پارک کی طرف گیا۔ پولیس نے اسے پکڑ کر دہشت گرد ظاہر کردہا۔ ہمیں نبیل کے متعلق پولیس کچھ نہیں بتا رہی۔آرمی چیف واقعہ کا نوٹس لیں نبیل گھر کا واحد کفیل ہے

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کل پولیس نے زمان پارک کے قریب سے آٹھ شرپسندوں کو گرفتار کیا تھا ،نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار شرپسندوں نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ رابطوں کا اعتراف کیا ہے ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار تمام شرپسند پی ٹی آئی قیادت سے ہدایات لے رہے تھے، تمام ملزمان کے رہنماﺅں سے فون نمبر اٹیچ ہو گئے ہیں ،ملزم بخت عالم شانگلہ ،ممتاز مردان کا رہنے والا ہے جو کے پی میں رہنماﺅں سے رابطے میں تھے۔ سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایت لیتا رہا مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبدالغفور شاہدرہ کا زوہیب ،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سے ہدایت لے رہے تھے ،شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنظلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے ۔ ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

دوسری جانب سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے کور کمانڈر ہاﺅس لاہور پر ہونے والے حملے میں پیش پیش رہنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق خدیجہ شاہ کارکنان کو جناح ہاؤس پر حملے کے لئے بلاتی رہیں، تحقیقاتی اداروں کو اس حوالہ سے ثبوت مل گئے ہیں، خدیجہ ملزم قرار پائی ہیں، سلمان شاہ کی بیٹی کو عمر شیخ نامی شخص نے پنا دے رکھی تھی لیکن جب پولیس ان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو وہ پچھلے دروازے سے فرار ہو گئیں

Comments are closed.