لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان جھگڑا اور تشدد کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں جھگڑے کی مکمل تفصیل ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ واقعہ سامان کی کلیئرنس کے دوران پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جب ایک خاتون مسافر نے اپنا لہنگا کلیئر نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے تنازعہ کیا تو صورتحال بگڑ گئی۔ اس دوران خاتون نے غصے میں آ کر کسٹم اہلکاروں کو جوتے مارے، جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔کسٹم حکام نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کیا،کسٹم حکام نے فوری طور پر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ حکام کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی خاتون مسافروں نے سامان کی کلیئرنس میں رکاوٹ کے باعث احتجاج کیا تھا، جس کے نتیجے میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔

https://x.com/MohUmair87/status/1909151377290408176

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کردہ مواد کی مدد سے اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shares: