لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا-

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کل صبح 6 بجے تک مسافر پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

فضائی حدود کی بندش کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم یہ اقدام سیکیورٹی یا موسمی حالات کے باعث بھی ہو سکتا ہےپاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیئے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

Shares: