ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی زیر نگرانی بکرا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا
کچھ روز قبل ملزمان نے سمن آباد کے علاقہ میں سٹی گاڑی پر شہری شہباز سے گن پوائنٹ پر بکرے چھینے تھے۔ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر گرفتار کر کے چھینے ہوئے بکرے اور گاڑی برآمد کر لی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے شرقپور سے بکرے برآمد کئے گئے۔شہری شہباز کو اس کے بکرے دے دیئے گئے شہری شہباز اپنے بکرے ملنے پر خوش ہو گیا،شہری شہباز نے بکرے ملنے پر اقبال ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی،ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد’ ایس ایچ سمن آباد عامر انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی.اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
گن پوائنٹ پر بکرے چھیننے والا گینگ گرفتار

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan