لاہور چیمبر کے سابق صدر کی وفات پر کاروباری برادری کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار

0
43

لاہور چیمبر کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ کے انتقال پر کاروباری برادری کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار

اہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہرمنظور چودھری اور ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ عرفان قیصر شیخ کی ناگہانی وفات پر ساری کاروباری برادری صدمے کے عالم میں ہے، انہوں نے بطور صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت، تجارت، کاروباری برادری کے لیے اور سماجی شعبے میں جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

عرفان قیصر شیخ کے انتقال سے جو خلاف پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے عرفان قیصر شیخ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

Leave a reply