افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

افغانستان کی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ،پولیس نے ہوٹل جانے والا راستہ بند کر دیا ،پاکستان پہنچنے پر ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جا رہا ہے ،افغانستان کی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچی ہے ،افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ،ایشیا کپ میں افغان ٹیم 3 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی

لاہور:کرکٹ میلہ سجنے کو تیار، ٹریفک انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے،لاہور ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کے لئے فول پروف ٹریفک کی تیاریاں شروع کردیں، پہلا میچ 03 ستمبر، دوسرا 05 ستمبر اور تیسرا میچ 06 ستمبر کو کھیلا جائے گا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا،

گورنمنٹ کالج فار بوائز، لبرٹی پارکنگ ایریا اور ایل ڈی اے سن فورٹ ہوٹل پارکنگ کےلئے مختص کئے گئے ہیں، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،

لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں ایشیاء کپ کے ہونے والے میچز کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی توقیر نعیم، ایس پی ماڈل ٹاؤن، اے ایس پی گلبرگ و دیکر افسران موقع پر موجود تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سٹیڈیم کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کے گردنواح سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بارے ہدایات دیں۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

Shares: