لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاج، ریلی، جلسہ اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گا۔

علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر بھر میں احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے نفاذ پر پولیس عمل درآمد کروائے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم شکیل احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردی گئیں ہیں اور انہیں اس بارے میں مکمل آگاہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز لاہور میں میچز کا آغاز 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مقابلے سے ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب جہاں ایک لوگوں نے اس فیصلے کو سراہا کیونکہ ملک میں دہشتگردی و بدامنی پھیلی ہوئی ہے تو دوسری جانب کچھ ناقدین نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی ہے اور کہا کہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے۔

Shares: