حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب
0
37
حضرت داتا گنج بخشؒ کے980ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کاآغاز

عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزاراقدس پر حاضری دی اورعرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اس موقع پر انہوں نے ملکی کی ترقی وسلامتی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

دوسری جانب وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے عرس مبارک داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے داتا دربار کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر دین صاحب سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے عرس کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، محفل سماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس مبارک کے تمام انتظامات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کی ہدایات کے مطابق زائرین کے لیے فقید المثال اور شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سماع ہال سے باہر موجود زائرین کے لیے محفل سماع کی لائیو سٹریمنگ کے لیے سکرینیں لگائی جائیں گی۔ اذان و جماعتوں کے دورانیے کا احترام کیا جائے گا، جبکہ داتا دربار کے اطراف کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لنگر، دودھ اور پانی کی سبیلوں کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے۔ عرس کے تینوں روز ریسکیو، صفائی، پولیو، ڈینگی اور صحت کی خصوصی ٹیمیں دربار پر تعینات ہونگی۔

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا تفصیلی دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔نہ صرف عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلکہ سول ڈیفنس اہلکار، پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تین شفٹوں میں 350 ورکرز اور میشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا۔ عرس تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے داتا دربار میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔مزید انہوں نے کہا زائرین کے سہولت کے لیے داتا دربار کے اطراف نہ صرف عارضی تجاوزات ختم کروائی گئی ہیں بلکہ سبیل مخصوص جگہ لگائی جائے گی تاکہ زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو

داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

Leave a reply