لاہور ہائیکورٹ ،تین سالہ بچی کی اسموگ کے تدارک کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی
وکیل درخواست گزار نے درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھیجنے کی استدعا کر دی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایسی درخواستیں جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں زیر سماعت ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں بھیج دی جائے،عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی ،عدالت نے درخواست کو جسٹس شاہد کریم کے پاس سماعت کے لیے بھیجوانے کی سفارش کی ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے تین سالہ بچی امل سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی،
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ معاملہ انتہائی اہم اور میڈیکل ایمرجنسی سے متعلق ہے، معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے،
دوسری جانب لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے،بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 644 ریکارڈ کیا گیا،لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرا،جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر پرشمار کیا گیا ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
انسداد سموگ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ کیمروں کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی درجنوں گاڑیوں کو پکڑوایا گیا ہے۔ دھواں چھوڑتی گاڑی نظر آنے پر فورا فیلڈ فورسز کے ذریعے پکڑوایا جا رہا ہے، ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ای چالان جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے 300 سے زائد گاڑیوں کو ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اور دھول، مٹی، ریت، اور گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.
جو سموگ آ گئی یہ جنوری تک رہےگی،مستقل پالیسی بنائیں،عدالت
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی