لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی خطرناک حد تک بڑھ گئی-

باغی ٹی وی : صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، باغوں کے شہر لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کا معیار خراب ہونے لگا ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کا اے کیو آئی 409 ریکارڈ کیا گیا ہے151 سے 200 انڈیکس مضر جبکہ 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 اے کیو آئی سے اوپر فضائی آلودگی خطرناک قرار دی گئی ہے۔

شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر …

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی حوالے سے شہریوں نےلاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو نہ کافی قرار دے دیا ہے-

القاعدہ کا حماس سے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

Comments are closed.