لاہور احتجاج کا مرکز، وکلا کا پہلا نمبر تین ماہ میں 318 بار احتجاج سے سڑکیں بند رہیں

ریلیاں، جلسے، جلوس، احتجاج و دھرنے ٹریفک بہائو میں خلل کی بڑی وجہ ہیں،عمارہ اطہر
0
144
proetst

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر جلسے جلوس، دھرنے،ریلیاں ٹریفک بہائو میں خلل کی بڑی وجہ ہیں۔گذشتہ 03 ماہ کے دوران 318 مرتبہ احتجاج، جلسے، جلوس،ریلیوں اور دھرنوں کے باعث سڑکیں بلاک رہیں۔

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ احتجاج لاہور پریس کلب، مال روڈ،سیکرٹریٹ چوک اور فیروزپور روڈ پر ریکارڈ کئے گئے، وکلا کی جانب سے مجموعی طور پر 66 مرتبہ احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بند رکھا گیا۔سی ٹی او نے کہا کہ نابینا افراد نے 07 مرتبہ،رکشہ یونینز نے 13 مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروائے۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے 62 مرتبہ احتجاج ،ریلی اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف، طلبہ اور ایپکا کی طرف سے پانچ پانچ مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروائے گئے، مظاہرین کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر 57 ریلیاں،07 کنونشن ہوئے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس تمام تر حالات میں شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتی رہی، ٹریفک میں خللل کے دوران راستہ ایپ،راستہ ایف ایم،سوشل میڈیا، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جاتا رہا۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ جلسوں،ریلیوں اور احتجاجوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار ہوجاتا ہے۔ احتجاج آئینی حق ہے،مگر دوسروں کیلئے راستہ بند کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

Leave a reply