دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر ہیں

0
132

پنجاب میں فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے ، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سر فہرست ہے ، بارش کے بعد فضائی آلودگی میں واضح کمی آئی لیکن اب پھر سے شہرِ لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 221 ریکارڈ کی گئی، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 308، کینٹ پولوگراؤنڈ263، ایچی سن کالج میں شرح 185، شاہراہ قائداعظم میں 373، جوہرٹاؤن 189،فداحسین ہاؤس میں شرح 230 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کے تحت کاروائیاں شہر میں آلودگی کی شرح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونے لگیں، اے کیو آئی کی مجموعی شرح میں کمی ہونے لگی، وہیں دسمبر نے سردی میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply