صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا.

ریسکیو حکام کے مطابق گھر بوسیدہ تھا، شہر میں طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت اچانک گرنے سے گھر کے دس افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا.

جاں بحق بچوں میں10سالہ سونیا،8سالہ ہارون اور12سالہ خرم شامل ہیں زخمی رضیہ اور دیگر3کی حالت خطرے سے باہر ہے ،متاثرہ خاندان 8سال سے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا

واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مون سون کی بارشیں جاری ہیں، تیز بارش کی وجہ سے لاہور کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بھی رش ہو جاتا ہے.

Shares: