لاہور ہائیکورٹ کے سیینر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے متعدد تاریخی فیصلے جاری کیے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا شمار پاکستان کی عدلیہ میں طاقتور اور دلیر ججز میں ہوتا ہے جنہوں نے آئین اور قانون کے مطابق بلا خوف و خطر فیصلے جاری کیے۔پنجاب میں عدلیہ کے نئے دور آغاز 8 مارچ کو ہوگا جب جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان جب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے تو ان کے سامنے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 13 لاکھ اور لاہور ہائیکورٹ میں 2 لاکھ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانے کا چیلنج ہوگا یعنی 15 لاکھ زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانا اور اس حوالے سے نئی پالیسیز مرتب کرنا ہوں گی۔

Shares: