لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کا کس نے کیا افتتاح ؟

0
34
lahore highcourt

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کا کس نے کیا افتتاح ؟
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بیٹا موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پہنچنے پر بار کے صدر ایڈووکیٹ طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگر عہدیداروں نے جسٹس علی باقر نجفی کا استقبال کیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے ہائیکورٹ بار کی لائبریری میں آئی ٹی اور ویب ہوسٹنگ سیکشن کا افتتاح بھی کیا.ہائیکورٹ بار کے فنانس سیکرٹری ایڈووکیٹ ذیشان سلہریا نے ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے فیچرز کے بارے میں بتایا.

ایڈووکیٹ ذیشان سلہریا کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن سے وکلاء کو آسانی ہوگی وکلاء کا کام مینوئل ورک سے ڈیجیٹلائزیشن پر ٹرانسفر ہو جائے گا

جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کے اجراء پر پوری بار مبارکباد کی مستحق ہے آج یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وکلاء کےلئے آئی ٹی پر عبور بہت ضروری ہے لاہور ہائیکورٹ بار نے سالوں کا سفر آج طے کر لیا ہے کورونا وباء کے دوران آئی ٹی کے استعمال میں اضافہ ہوا آئی ٹی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ادارہ ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے

جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کا یہ اقدام عدالت عالیہ کے بہت سارے اقدامات کی تائید ثابت ہوگا لاہور ہائیکورٹ پیپر لیس فیوچر کی جانب گامزن ہے، بار کی معاونت سے ہم بہت جلد یہ سنگ میل عبور کر لیں گے نستقبل کےلئے ہم الیکٹرانک کیس فائلنگ اور ریموٹ ہیرنگ پر بھی کام کررہے ہیں بلاشبہ یہ ایک لمبا پراسس ہے لیکن ہم نے اس پر کام کا آغاز کردیا ہے سندھ ہائی کورٹ میں کیس فائلنگ بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے ہوتے ہے

جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ ہمارا خواب ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ ہمارا موبائل مکمل کورٹ ہوگا، ای فائلنگ سے لے کر عدالتی سماعت اور فیصلے کا حصول موبائل کے ذریعے ہی ممکن ہو،افتتاحی تقریب کے اختتام پر لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے جسٹس علی باقر نجفی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی

Leave a reply