لاہور ہائیکورٹ ,چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی،
عدالت نے مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ نہ لگانے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے کہا کہ اب یہ بھی عدالت نے بتانا ہے کہ مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ لگانا ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جلدی میں درخواست دائر کی اس لئے مصدقہ نقول نہیں لگا سکے،عدالت نے درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی جسٹس مسعود عابد نقوی نے درخواست پر سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماتحت عدالت میں شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے،دعویٰ میں اٹھائے گئے سوالات کے جوابات نہیں دئیے گئے، درست جوابات دینے پر معاملہ ماتحت عدالت میں ابتداء میں حل ہو جانا تھا شہباز شریف کی جانب سے جوابات داخل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے،ٹرائل کورٹ نے بھی حقائق کے برعکس ہمارے خلاف فیصلہ جاری کیا،عدالت پانچ مئی کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کلعدم قرار دے،عدالت شہباز شریف کے دس ارب ہتک عزت دعویٰ کو خارج کرنے کا حکم دے