اسموگ کا تدارک، سائیکل کرائے پر دینے کے لیے اسیکم بنائی جائے،عدالت

0
183
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا

جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ، تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹراک موٹر بائیک اور سائیکلوں کے استعمال کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزا پالیسی بنائی جائے،لاہور میں سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے ،تاکہ شہری مناسب کرائے پر سائیکلیں حاصل کرسکے ،کمشنر لاہور ایسی پالیسی اور اسکیم بنانے کے لیے اقدامات کریں ،عدالت نے بابو صابو انٹرچینج کے قریب جاری پروجیکٹ جاری رکھنے کی اجازت دے دی ،عدالت نے کمشنر لاہور کے بیان کی روشنی میں پروجیکٹ پر کام کرنے کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر لاہور ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی حدود میں اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کروائے ، محکمہ ماحولیات زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو اکتوبر سے جنوری تک شروع کرنے کی اجازت نہ دیں،ان مہینوں میں اسموگ اور آلودگی زیادہ ہوتی ہے

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ 

فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

Leave a reply