لاہور ہائیکورٹ نے مسرت جمشید چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

عدالت نے پانچ اکتوبر کو احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں ضمانت منظور کی ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس پر سماعت کی،مسرت چیمہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے

کیس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے سیشن ججز کے اختیارات بحال
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ،ٹرائل سے پہلے کیس کسی دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کے حوالے سیشن جج کے اختیار پر سماعت ہوئی،عدالت نے کیس ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے سیشن ججز کے اختیارات بحال کر دیئے ،لاہور ہائیکورٹ کےپانچ رکنی بنچ نے تین رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ،عدالت نے درخواست واپس سیشن جج کو بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ظہیر عباس ربانی کی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ ،صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت میں وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا ،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہو چکی ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس آرڈیننس کے اجرا سے حکومت پاکستان کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے،جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی

Shares: