آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایا ہوا ہے،عدالت وکیل پر برہم

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تحریری جواب کیلئے آخری مہلت دیدی
0
57
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ،توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تحریری جواب کیلئے آخری مہلت دیدی ،عدالت نے الیکشن کمیشن سے 2 اکتوبر تک جواب کیلئے مہلت دیدی ،عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر وکیل الیکشن کمیشن کی سرزنش کردی ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایا ہؤا ہے ،ایک مہینہ ہوگیا ہے اس درخواست کا جواب نہیں دیا، میں آج ہی اس درخواست پر فیصلہ کردیتا ہوں

وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے، جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری تنویر سرور کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،صرف ایک شخصیت کے خلاف کارروائی کی گئی،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پسند اور نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھا،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ میں کاروائی کر کے نااہل قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے کسی دوسرے رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج نہیں کی،تحائف لینے اور ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہیے،عدالت الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے،

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

Leave a reply