لاہور ہائیکورٹ میں کون کونسے اہم کیسز کی آج ہونی ہے سماعت؟

0
44

لاہور ہائیکورٹ میں کون کونسے اہم کیسز کی آج ہونی ہے سماعت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حقوق خلق موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمار جان کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

عدالت نے سرکاری وکیل کو درخواستگزار کے خلاف انٹیلیجنس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ،ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر رکھا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ڈاکٹر عمار جان کی درخواست سماعت کرینگے

درخواست میں وفاقی حکومت ،،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو نقص امن عامہ کا خدشہ ظاہر کرنے کی بنیاد پر ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں جیسے ظاہر ہو کہ درخواست گزار نقص امن عامہ کا باعث بن سکتا یے۔ درخواست گزار کسی تشدد یا ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی میں ملوث نہیں ۔عدالت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درخواست گزار کو نظر بند کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔

لاہور ہائیکورٹ، متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس قبضے کا معاملہ ،ہائیکورٹ نے ڈی جی انٹی کرپشن سمیت متعلقہ افسران کو آج طلب کر رکھا ہے عدالت نے تعینات رہنے والے افسران کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے چیف جسٹس محمد قاسم خان کچھ دیر بعد محمد زکریا کی درخواست پر سماعت کرینگے

درخواست گزار نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 72 کنال اراضی لیز پر حاصل کی،72 کنال اراضی ایلیٹ ٹریننگ سکول کے قبضے میں ہے،اراضی کاقبضہ واگزار کروانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا، اراضی تاحال ایلیٹ ٹریننگ سکول کے قبضے میں ہے،

لاہور ہائیکورٹ، سی سی پی او لاہور کی جانب سے قبضہ گروپوں کی جاری فہرست کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رانا فراصت کی درخواست پر سماعت کرینگے عدالتی حکم پر درخواست گزار وکیل نے اس نوعیت کے کیسز کے فیصلے عدالت میں پیش کردئیے

Leave a reply