خبردار، ہوشیار! سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر دو ہزار جرمانہ ہوگا
سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، سوموار سے بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوگا، دو روز تک ایجوکیشن یونٹ اور سرکل افسران کو آگاہی دینے کا حکم دیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیورز کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، لائسنس چیکنگ کےلئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گیں، لاہور میں رجسٹرڈ گاڑی، موٹرسائیکلوں کی تعداد 75 لاکھ کے قریب ہے، لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس صرف 9 لاکھ کے قریب شہریوں کے پاس ہے،شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے لائسنسنگ دفاتر کے اوقات بڑھا دئیے گئے ہیں، لبرٹی لائسنس سینٹر 24/7 جبکہ مناواں سینٹر اور ارفعہ کریم صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک کھلے ہیں،گریٹر اقبال پارک، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن بھی رات 12 بجے تک کھکے ہیں،
لرنر پرمٹ ہولڈرز گاڑی کے آگے، پیچھے سکرین پر "L” سائن چسپاں کریں، کمرشل، مال بردار اور پبلک سروس وہیکلز کے ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس ہونا چاہیے، حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا بھی ہے، سخت کریک ڈاؤن سے حادثات میں کمی آئے گی، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈرائیورز کے پاس لائسنس کاہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے،








