میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

میو ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، ملزم سفید اوورآل اور سٹیتھو سکوپ لگا کر مریض چیک کر رہا تھا ملک کاشان کرامت ولد محمد صدیق شاہدرہ کا رہا ئشی ہے۔ تھانہ گوالمنڈی نے زیر دفعہ 170، 171 419 ت پ مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ملزم کو میو ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے پکڑا۔ ڈاکٹر منیر احمد ملک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال نے عبدالروف سپروائزر اور عملہ کو شاباش دی

ڈاکٹر منیر احمد ملک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال لاہور کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال کا اپنا سسٹم بہتر ہے جس سے اس قسم کے واقعات کی بروقت کاروائی اور روک تھام ہوئی ہے۔ چوریاں بھی کم ہوئی ہیں۔ اس سے قبل میو ہسپتال کے سیکورٹی عملہ نے ادویات کی چوری کو بھی پکڑا تھا۔ تمام جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلی ڈاکٹر کیسے پہنچا اور وہ ہسپتال میں کیا کر رہا تھا، اسکی تحقیقات ہونی چاہئے کیا جعلی ڈاکٹر کسی گھناؤنے مقصد کے لئے تو ڈاکٹر نہیں بن کر آیا، ہسپتال عملے کی لاپرواہی ظاہر ہوتی ہے تا ہم یہ بھی خوش آئند ہے کہ ملزم کو جلد پکڑ لیا گیا ہے، ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے جرائم پیشہ عناصر سےکسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کرنی چاہئے،

سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے،

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

Comments are closed.