ڈکیتی کے 70 سے زائد مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

مفرور اشتہاری کے ہمراہ اسلحہ برآمدگی کی نشاندہی پر لیجانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، ڈکیتی کے 70 سے زائد مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملت پارک پولیس نے کارروائی کی، ملت پارک پولیس نے اے کیٹیگری کے 70 سے زائد مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم اقبال کو گرفتار کیا .اسلحہ کی برآمدگی کیلئے پولیس پارٹی ملزم کی نشاندہی پر روانہ ہوئی بنک کالونی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ملزم اقبال فائر لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ ملزم اقبال کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا علاج معالجہ جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے پولیس پارٹی کی خیریت دریافت کی’شاباش دی فائرنگ کرکے فرارہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب تھانہ سندر کی حدود لوہارانوالہ کھوہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے تین نامعلوم کار سوار مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر مقامی تاجر سے 53لاکھ 91ہزار روپے نقدی لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ہیں تاجر عمران کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سندر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے دوسری جانب شہریوں کاکہنا ہے کہ ڈاکو سرعام دندناتے پھرتے ہیں صدر ڈویژن پولیس جرائم کنٹرول کرنےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے شہریوں نے سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سےاپیل ہے کہ صدر ڈویژن میں کرائم فائٹر ایس ایچ او تعینات کیے جائیں تاکہ کرائم پر قابو پایا جاسکے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply