مزید دیکھیں

مقبول

108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

حافظ آباد: غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دوکانیں اور گودام سیل

حافظ آباد ،باغی ٹی وی(خبرنگارشمائلہ) ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی...

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

لاہور جلسہ کا وقت ختم،گنڈا پور لاہور نہ پہنچ سکے،پولیس کا ایکشن،داخلی راستے پھر بند

تحریک انصاف کو جلسے کے لئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے

حکومت نے چھ بجے تک تحریک انصاف کو جلسے کا وقت دیا تھا جو اب ختم ہو گیا ہے،جلسہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا اور حکومت پر کڑی تنقید کی،جلسہ سے سلمان راجہ، حماد اظہر،جمشید دستی، شیخ وقاص اکرم،عالیہ حمزہ و دیگر نے خطاب کیا،جلسے کا وقت ختم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ جاری ہے،ابھی تک علی امین گنڈا پور موٹروے پر ہیں اور خیبر پختونخوا کا قافلہ لاہور نہیں پہنچا،عمران خان کی بہنیں بھی جلسہ میں شریک ہوئیں،

جلسے کا وقت ختم،ساؤنڈ سسٹم ،لائٹس بند،جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا
پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا، ساونڈ سسٹم بند کردیا گیا، ساونڈ سسٹم والے کو کہا گیا ترانہ لگا دو، تو جواب دیا، مجھے کون بچائے گا؟علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے، سب کو علی امین گنڈا پور کا انتظار ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی تقریر کے بعد جلسے میں لائٹس، ساونڈ سسٹم بند کر دیئے گئے لوگ جلسہ گاہ موجود ہیں،تقریر کرنے والا کوئی نہیں، سب کوعلی امین گنڈا پور کی آمد کا انتظار ہے

عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور کا جلسہ سے خطاب نہ ہوا،لائٹس بند،پنڈال خالی ہونا شروع
لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ وقت مقرر وقت ختم ہونے کے بعد مشروط اجازت کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہونگے، جلسے کی اجازت 3 بجے سے 6 تک تھی، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ این او سی کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،جلسہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کرے. جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک ہے،جلسہ کو ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے،

دوسری جانب پولیس اہلکار اسٹیج پر پہنچ گئے، اسٹیج خالی کروا دیا، ،کارکنان پنڈال سے واپس جانے لگے، پنڈال خالی ہونا شروع ہو گیا.پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور جلسہ سے خطاب نہ کرسکے، امامیہ کالونی کے قریب کنٹینرز لگا کر جی ٹی روڈ کو بند کر دیا گیا ،وزیر اعلی کے پی خیبر پختونخوا کا قافلہ کالا شاہ کاکو پہنچنے کے بعد جی ٹی روڈ کر بند کر دیا گیا

دوسری جانب لاہور پی ٹی آئی جلسہ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے انٹری پوائنٹس کو بند کر دیا ،پولیس نے رنگ روڈ کے تمام انٹری پوائنٹس بند کر دیئے ہیں،پولیس اہلکاروں کو انٹری پوائنٹس بند کر کے گاڑیاں کھڑی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،گاڑیوں سے انٹری پوائنٹس بند کر کے چابیاں لینے کی ہدایت کی گئی ہے،پولیس افسران کا وائرلیس پیغام جاری ہو گیا پولیس نے شہرکے داخلی راستوں کو بھی بند کرنا شروع کر دیا ،موٹروے بابو صابو انٹر چینج شاہدرہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا،موٹروے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں.

قیادت فیصلہ کرے لاہور میں کارکن دھرنا دے دیں، شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ لاہور جلسہ کو ختم کرنے کے لیے پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پنجاب حکومت تحریک انصاف کے جلسے سے خوفزدہ ہو گئی ،ابھی تو خیبر پختونخواہ کا قافلہ جلسہ پہنچا ہی نہیں تھا ، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ جلسہ کے قریب پہنچا ہے، جلسہ ختم کر کے پنجاب حکومت نے سیاست اور جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے،لیڈرشپ فیصلہ کرلے تو یہ لاکھوں لوگ لاہور میں ہی دھرنا دےدیں ،دو تین قائدین کی تقاریر رہتی تھیں وہ ہو جاتی تو کونسی قیامت آجاتی،لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے خوف سے پنجاب پولیس کے ذریعے جلسہ ختم کیاگیا، پنجاب سمیت ملک بھر سے آئے پی ٹی آئی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،

لاہور جلسہ ،9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار

جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟

حماد اظہر جلسہ گاہ پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید

جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ

پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan