لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

lahore jalsa

پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا

اجلاس کا انعقاد زوم میٹنگ پر کیا گیا، اجلاس میں لاہور تنظیم اور مرکزی قیادت شامل تھی،اجلاس میں جلسے کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے نہ کیا جا سکا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسے کی اجازت ملنے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا،لاہور تنظیم کا کہنا تھا کہ جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، اجازت ملتے ہی سٹیج لگا دیا جائے،جلسے کی اجازت ملنے کے بعد کارکنان کی شمولیت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے پی کے قیادت ہر صورت جلسے میں شرکت کرے گی،

تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے آن لائن اجلاس میں جلسے کی تیاریاں تیز کرنے کا کہہ دیا ،تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے تمام رہنماؤں ،ٹکٹ ہولڈر اور سرگرم کارکنان کو مزید اہم ہدایات جاری کر دیں ،لاہور کے ہر حلقے میں جلسے کے حوالے سے بھر پور کمپین میں مزید تیزی کی ہدایت کر دی گئی،پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لاہور جلسے کے لیے عوام کو موبلائز کرنے کے لیے رہنما میدان میں نکلیں، آج شام تک عدالت کی حکم پر ڈی سی کی جانب سے فیصلے کے بعد مزید ہدایات فوری دی جائیں گی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت آج شام لاہور جلسے کے حوالے سے مزید پیغام جاری کرے گی،ڈی سی لاہور کی جانب سے اجازت ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے مزید حکمت عملی کارکنان اور عوام کو دی جانے گی

دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھہ وکلا کے ساتھ لاہور جلسہ گاہ پہنچ گئے، نعیم حیدر کا کہنا تھا کہ جلسہ کی تیاریاں شروع عوام تیار رہے، جلسہ گاہ کے اردگرد راستے بھی کلئیر ہیں اور تمام معاملات کنٹرول میں ہیں عوام ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا کل لاہور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہے، ابھی تک انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، لاہور ہائیکورٹ نے آج شام پانچ بجے تک انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے.اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ اگر ڈی سی لاہور نے شام 5 بجے تک جلسے کی اجازت نہ دی تو پھر بھی ہم ہر صورت جلسہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ لاہور جلسہ ہر صورت ہو گا، وزرا 2 ہزار، ایم پی اے ایک ہزار، تنظیمی عہدیدار 500 اوریوسی عہدیداروں 100 کارکن لائے گا، سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کےلئے مشینری ساتھ جائے گی

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

دوسری جانب تحریک انصاف کے لاہور جلسے کو لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتارکیا تھا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر بھی چھاپہ مارا، جس پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔فلک جاوید کے والد کو بھی گزشتہ شب رات میں حراست میں لے لیا گیا.

پی ٹی آئی جلسہ،مینار پاکستان کے گیٹوں کو تالے لگ گئے، شاہی قلعہ بھی بند
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا معاملہ ،مینار پاکستان کو سیل کردیا گیا ،پولیس نے مینار پاکستان کے چھ گیٹس کو تالے لگا دیئے،پولیس ذرائع کے مطابق پی ایچ اے حکام کی جانب سے مینار پاکستان گیٹس کو بند کرنے کے احکامات ہیں، مینار پاکستان کے اندر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،مینار پاکستان وزٹ کرنے والوں کو بھی اندر جانے نہیں دیا جارہا،دوسری جانب شاہی قلعہ کو بھی دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے

Comments are closed.