لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

0
64

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اجلاس مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ہوگا،اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے ،اجلاس میں آصف زرداری اور نواز شریف بھی بذریعہ وڈیولنک شریک ہوں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا کورونامنفی آگیا ہے،ان کی شرکت بھی متوقع ہے،مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گی،

اجلاس میں پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے،پی ڈی ایم کےمستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی، اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئیں گے،

سربراہی اجلاس سے قبل اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے ضروری ہوم ورک مکمل کیا گیا اور اپوزیشن کی ٹاپ قیادت سے ان کی بات چیت ہوئی ہے ۔ پی ڈی ایم کے قائدین کے درمیان اہم نوعیت کے فیصلوں کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے ۔ مرحلہ وار پی ڈی ایم اپنے آپشن استعمال کرے گی۔ اسلام آباد میں دھرنا یا لانگ مارچ کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے ایک لائحہ عمل پر دستخط کیے،لائحہ عمل میں استعفوں کی آپشن بھی موجود ہے، ہمارے خلاف درج ہونیوالے مقدمات کو فریم کرا کر لگائیں گے، جب بھی مقدمات درج کیے گئے اس کے بعد پہلے سے بڑا جلسہ ہوا، پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہی ہوگا،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز گزشتہ روز کہہ چکی ہیں کہ 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آر یا پار کا فیصلہ ہوگا ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز اپنی عزت کو پہچانیں ، اگر ساری جماعتوں نے فیصلہ کیا تو منتخب نمائندوں سے درخواست ہے کسی کے دباؤ میں نہ آئیں او ر وفاداریاں بدلنے سے واضح انکار کر دیں ، اگر کسی نے مجبوری میں بھی دغا کیا تو عوام انکے گھروں کا گھیراؤ کریں گے ،پی ڈی ایم کل کے سربراہی اجلاس میں بڑے بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے ، یہ خوشخبری بھی سنا دو ں کہ پاکستان کے عوام جنگ جیت چکے ہیں اور 13دسمبر کو مینار پاکستان پر صرف فتح کا اعلان ہونا باقی ہے

دوسری جانب پی ڈی ایم کے لاہور میں جلسے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، ن لیگ خصوصی طور پر کارنر میٹنگ، اجلاس کر رہی ہے،پی ڈی ایم پنجاب کا سربراہی اجلاس بھی آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے،اجلاس کے میزبان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ ہوں گے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا ءاللہ وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان اپنے وفود کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس کے اختتام پر پی ڈی ایم پنجاب مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم  نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

Leave a reply