لاہور کے چاروں اطراف قبرستان بنانے کا فیصلہ

0
64

لاہور کے چاروں اطراف قبرستان بنانے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت پونے ایک بجے دوپہر تک ملتوی کر دی ، ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف بھٹی نے کہا کہ 45 ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔عدالت نے کہا کہ لاہور کے چاروں اطراف پر قبرستان کے بارے کیا بنایا ۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اعلی سطح کمیٹی نے چاروں سائیڈ پر قبرستان بنانے کے لیے سمری سینر ممبر بورڈ اف ریونیو کو بھجوا دی ہے ۔رائیونڈ سمیت چاروں اطراف پر جگہ قبرستان کے لیے مختص ہو جائے گی۔ عدالت نے کہا کہ جب لوگوں کو بار بار جگہ فروخت یو چکی ہے اس بارے میں کیا کاروائی کی گئی ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ چیف سیکرٹری کئ سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اس معاملہ پر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری یہ اعلی سطح کمیٹی دے گی ۔سوسائیٹز کے تمام معاملات یہ اعلی سطح کمیٹی طے کرے گی ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ تمام فیصلے ایل ڈی اے قوانین کے تحت ہوں گے ۔عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پر بھی چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ،گزشتہ سماعت پر عدالتی معاون وقار اے شیخ نے عدالت کا اگاہ کیا تھا کہ ایل ڈی اے اپنی قاہم سوسائٹیز میں کسی کو سیل ڈیڈ نہیں دے رہی ۔گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ لاہور میں چار قبرستان اور مردہ خانے بنائے جائیں گزشتہ سماعت پر سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے معاملہ پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دی ہے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ پورے پنجاب مین 5 ہزار غیر قانونی سوسائیٹز کی نشاندہی ہوئی ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ اگر گرین لینڈ پر کوئی نئی سوسائٹی بنائی گئی ہے تو اسکو گرا دیں ۔عدالت نے چیرمین ایل ڈی اے سے ڈیپوٹیشن پر ایل ڈی اے میں تعنیات افسران کی بابت دوبارا رپورٹ طلب کر رکھی ہے

Leave a reply