لاہور کی برکت مارکیٹ میں دھماکہ
لاہور کی برکت مارکیٹ میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے
اطلاعات کے مطابق برکت مارکیٹ میں دھماکہ گیس سلنڈر کی دکان میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کے نیتجے میں آگ لگ گئی جس کا دھواں بھی دور دور تک دکھائی دیا، دھماکے سے دکان تباہ ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلنڈر کی دکان میں ایک دھماکے کے بعد مسلسل دھماکے ہوئے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق چار سے پانچ دھماکے ہوئے، شاید ایک دھماکے کے بعد آگ لگنے سے سلنڈر مزید پھٹ رہے ہون گے
برکت مارکیٹ سلنڈر بلاسٹ pic.twitter.com/6LHE978ngr
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 29, 2021
کمشنر لاہور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کے رحم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں۔ تجاوزات اور حفاظتی انتظامات ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://twitter.com/CaptainUsman/status/1409789526055268353
برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کمشنر لاہورڈویژن اورسی سی پی او لاہور سے ر پورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےآتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں -آتشزدگی پر قابوپانے کے لئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں -انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں.ڈی سی لاہور مدثر ریاض سلنڈر دھماکے کا جائزہ لے رہے ہیں. ریسکیو 1122 نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی،ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سلنڈر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سخت نوٹس لے لیا. اور کہا کہ ابھی تک 60 مقدمات کا اندراج کروایا جا چکا ہے.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ڈی او سول ڈیفنس کی سرزنش کی اور کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی سلنڈر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جا رہے ہیں، سخت ایکشن لیں. ڈی او سول ڈیفنس اور اسسٹنٹ کمشنرز تمام سلنڈر والی دکانوں کو چیک کریں، مقدمات کا اندراج کریں.کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ کریں. کوتاہی کی قطعاً گنجائش نہ ہے.