بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے لاہور، قصور ، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری
دوسری طرف سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی،کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔