لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح

گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 16ہزار کلو نامیاتی کھاد پیدا ہوگی
0
121

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق گجر کالونی میں قائم بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس کی پیداوار ہوسکے گی، بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر استعمال ہوگا، گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 16ہزار کلو نامیاتی کھاد پیدا ہوگی، پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد پی ایچ اے اور کاشتکار استعمال کر سکیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نےاتوار کو ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کان کنی اور صنعتی کارکنوں کیلئے آج امید کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے 1.8ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان میں 5ہزار 605کارکنوں کے بچوں کیلئے لڑکیوں کا ہائی سکول اور کان کنی و صنعتی کارکنوں کیلئے 100گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے ۔

پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ منصوبہ 24ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا جواد سہراب ملک نے کہا کہ اس حوالہ سے اٹھایا گیا ہر قدم ہمیں کارکنوں کے خوابوں کی تکمیل کے قریب تر کر رہا ہے ، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں منصوبے کی بریفنگ کے بارے میں ویڈیو شئیر کی-

ٹرک اور پولیس بس میں تصادم ،الیکشن ڈیوٹی کیلئے جانیوالے28 اہلکار زخمی

لیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش،700 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply