لاہورمیں انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ

0
37

لاہور ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی۔

باغی ٹی وی: دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے جاری کردیا گیا ہےنوٹیفیکیشن کے مطابق فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور پولی تھین بیگز جلانے پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر نظر رکھی جائے گی جب کہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی شہریوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد سموگ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نیب نے فرح گوگی کوشوہرسمیت طلب کر لیا

سموگ انسانی صحت کے لئے نہایت مضر ہے ،نزلہ، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن وہ ظاہری علامات ہیں جو سموگ کے باعث ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ جبکہ سموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہر فوری طور پر نظرتو نہیں آتے لیکن وہ کسی بھی شخص کو موذی مرض میں مبتلا کرسکتے ہیں، جیسا کہ پھیپڑوں کا خراب ہونا یا کینسر، ڈاکٹروں کے مطابق بچے اور بوڑھے افراد سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور اس لیے جب سموگ بڑھ جائے تو انھیں گھروں میں ہی رہنا چاہیے۔

کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

Leave a reply