لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

خواتین کارکنان نے مریم نواز کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں
0
86

لاہور : خواتین بھی انتخابی رنگ میں رنگ گئیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں خواتین نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی۔

باغی ٹی وی : این اے119 میں خواتین نے موٹر سائیکل ریلی نکالی، خواتین بائیکرز نےگلے میں مسلم لیگ ن کے مفلر پہن رکھے تھےخواتین بائیکرز نے "مریم،مریم” کے نعرے بھی لگائے، خواتین کارکنان نے مریم نواز کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، خواتین بائیکرز نے لاہور کی مختلف سڑکوں، بازاروں اور محلوں کا چکر لگایا۔
https://x.com/TeamMNSharif/status/1754140797220659334?s=20
خیال رہے کہ مریم نواز این اے 119 لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Leave a reply