لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جرائم کی 260 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں،
نقب زنی کی وارداتوں میں چور شہر کے مختلف علاقوں میں 12گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان لے اڑے ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر17افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ،جھپٹا مار کاروائیوں ڈاکوؤں نے 17شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئےاس کے علاؤہ ڈاکوئوں نے شہر کے مختلف علاقوں صدر ڈویژن، کینٹ ڈویژن اور سٹی ڈویژن میں 3شہریوں سےموٹر سائیکلیں اور نقدی جبکہ صدر ڈویژن میں ایک دیگرشہری سے گاڑی چھین لی ۔جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے 41موٹرسائیکلیں ،1 کار ،4دیگروہیکل ،4مویشی چوری ہو گئے اورمختلف تھانوں میں متفرق چوری کی 260ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔
فیکٹری ایریا پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر منشیات کے ڈیلر کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات ڈیلر نوید مسیح کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں رکشہ اور کروڑوں روپے مالیت کی 11کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے علاقہ غیر سے بزریعہ ان لاٸن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلاٸی دینے کا اعتراف کیا ہے،
شیراکوٹ پولیس نے کمسئی کجی دانہ پر جواء کھیلتے ہوئے11 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نوناریاں پنڈ سے کمسئی کجی دانہ پر جواء کھیلنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی رقم، موبائل فونز اور کمسئی کجی دانہ کا سامان برآمد کر کے قمار بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا
یکی گیٹ پولیس نے 3 مقدمات میں مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا ، یکی گیٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران لاہور کے مختلف تھانوں سبزہ زار ،اقبال ٹاؤن اور کوٹ لکھپت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب عامر کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری کمیٹیوں کی آڑ میں معصوم شہریوں سے نوسر بازی کرتا اور رفو چکر ہو جاتا تھا
سرور روڈ انوسٹیگیشن پولیس نے 1کروڑ سے زائد مالیت کا 60 تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی چوری کامعمہ حل کر کے گھریلو ملازمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے کارروائی کے دوران چوری کی واردات میں ملوث خاتون ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی ملزم جام شان سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے 1کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولے سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی پولیس کا۔کہنا ہے کہ خاتون ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی۔جو چند روز قبل ساتھی ملزم کے ہمراہ گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئی تھی ملزمان کو ہیومین انٹیلیجنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے،
ڈولفن اسکواڈ نے کاہنہ کی شاہراہ عام پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیے ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران شاہراہ عام پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزمان رحمان،تجمل،ندیم،اسد،دیگر کو گرفتار کر کے تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان اپنی اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خطرناک سٹنٹ کررہے تھے۔
صوبائی دارلحکومت میں تین نامعلوم افراد جاں بحق .ہو گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق شاد باغ کے علاقے بے ہوشی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ
مزنگ کے علاقے میانی صاحب قبرستان کے قریب سے 22 سالہ نوجوان اور کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاشیں ملیں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی متعلقہ تھانوں کی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے فنگرز پرنٹس کی مدد سے متوفیاں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا
تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی..پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ، نواں کوٹ کے علاقے میں جمیلہ نامی خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے عقب سے آنے والے مزدا کی ٹکر لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی .اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا
لاہور میں ایک کے بعد ایک اور حواءکی بیٹی مبینہ جنسی درندگی کا شکار ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم تاحال انویسٹی گیشن ونگ کا ایس ایس آئی او یو سیل ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کر سکا ہےایف آئی آر کے مطابق (ن) نامی لڑکی خالد خان کی کمپنی میں کام کرتی تھی ،تنخواہ کی نہ دینے پر لڑکی نے نوکری چھوڑدی اور74ہزار روپے بقایا رقم تنخواہ کے لیے کمپنی کے مالک خالد خان سے تنخواہ کا مطالبہ کیا جس میں سے اس نے چالیس ہزار روپے دے دئیے اور باقی 34ہزار کی دینے کے لیے خاتون کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں بلوایا ، جب لڑکی وہاں پہنچی تو خالد خان نے اپنے دوست حماد کے ہمراہ لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر پسٹل تان لیا۔اور اسے ایک مکان میں لے گئے جہاں اسے زبردستی مبینہ اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے
ٹبی سٹی پولیس نے درختوں کی آڑ میں چھپے وارداتیے گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان تحسین عرف ببلو اور قاسم عرف انڈہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل نقد رقم، موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ملکر وارداتیں کرتے اور معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے دوران گرفتاری ملزمان کی پولیس پارٹی سے بچنے کی ناکام کوشش بھی کی دوران تفتیش ملزمان نے لاری اڈہ اور شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا