لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

لاڑکانہ سندھ ، فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعدادو شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاوہر میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے. جن میں 200 خواتین بھی شامل ہیں، ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص اور علاج کے لئے لاہور کے ہسپتالوں میو ہسپتال، جناح اور سروسز ہسپتال میں بنائے گئے سنٹرز میں روزانہ پندرہ سے بیس مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے اور ادویات دی جاتی ہیں.

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد میں سے ساٹھ فیصد سرنج سے نشہ کرنے والے ہیں. ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 500 سے زائد ہے.

واضح رہے کہ ایک سال سرگودھا کے نواحی علاقے قبل کوٹ عمرانہ میں ایڈز کے 300 سے زائد مریضوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔جن کی تعداد 480 کے قریب پہنچ چکی ہے.

چنیوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 127 ج ب میں ایڈز جیسی موذی مرض سے متاثرہ مرنیوالے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے .

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے باوجود فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،چنیوٹ اور جھنگ سمیت ساہیوال اور ننکانہ میں ابھی تک ضلعی انتظامیہ خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہیں کیونکہ ابھی تک ضلعی حکومتوں کی جانب سےایک بھی ضلع میں کسی بھی مقام پر کوئی اسکریننگ کیمپ نہیں لگایا گیا۔ جبکہ یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ پی اے سی پی کا متعلقہ سٹاف کسی کو بھی بیماری کے حوالے سے کوئی معلومات کسی کو دے گا نہ کوئی رپورٹ لیک کرے گا بصورت دیگراس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.