پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

0
124
kite

پتنگ بازی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس کے باوجود نہ رک سکی، لاہور شہر میں آج ایک شہری پتنگ کی ڈور سے زخمی ہو گیا،

وزیراعلیٰ کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات، پولیس خود پتنگین اڑانے میں مصروف تو وہیں آج ایک اور شہری کی جان خطرے میں ، نشتر کالونی میں واپڈا ملازم گلےپر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،واپڈا ملازم رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رضوان کی گردن پر ڈور پھرنے کا زخم ہے تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے

وہیں پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے خود پتنگ بازی میں مصروف ہے، وزیراعلیٰ کے احکامات کو پولیس خود ہوا میں اڑا رہی ہیں،ا نسانی جانوں کے ضیاع کی قانون کے رکھوالوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ بلا خوف و خطر پولیس اہلکار پتنگیں اڑا رہے ہیں شاید ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 57 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور سے زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ آفیسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

Leave a reply